80 فیصد عمارتیں فائر سیفٹی نظام سے محروم،بڑے سانحے کا خدشہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں فائر سیفٹی کا بحران سنگین صورت اختیار کرگیا ہے ، جہاں 80 فیصد عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کا کوئی نظام موجود نہیں جبکہ 90 فیصد عمارتوں میں ایمرجنسی راستے تک نہیں۔۔۔
، جس کے باعث لاکھوں شہری روزانہ خطرے کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔یہ انکشاف فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل فائر سیفٹی کانفرنس اور رسک بیسڈ ایوارڈز تقریب میں کیا گیا، جہاں ماہرین نے خبردار کیا کہ بدعنوانی اور قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث کراچی بڑے سانحے سے دوچار ہوسکتا ہے ۔