ٹرک کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن معمار میں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، شہرِ قائد میں ایک اور ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک قیمتی جان گئی۔
گلشنِ معمار کے علاقے ایوب شاہ مزار کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 45 سالہ محمد کامران جاں بحق ہوگئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔