آئی سی ایم اے اور آئی کیپ کی ایوارڈز کی تقریب
کراچی(سٹی ڈیسک)انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی ایم اے ) اور انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی کیپ) نے مشترکہ طور پر بیسٹ کارپوریٹ اینڈ سسٹین ایبیلٹی رپورٹ ایوارڈز 2024 منعقد کیے ۔
یہ باوقار تقریب مختلف شعبوں میں اُن اداروں کو تسلیم کرنے کے لیے منعقد کی گئی جو کارپوریٹ اور پائیدارانہ رپورٹنگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اور جو پاکستان کے شفافیت، جواب دہی اور اچھی حکمرانی کے عزم کو مضبوط بنا رہے ہیں۔مہمانِ خصوصی عاکف سعید، چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے دونوں اداروں کی کارپوریٹ اور پائیدارانہ رپورٹنگ میں طویل عرصے سے خدمات کو سراہا۔