حوالہ ہنڈی میں ملوث گینگ کا کارندہ گرفتار

حوالہ ہنڈی میں ملوث  گینگ کا کارندہ گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے ) کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم گینگ کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔۔۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم احمد رضا کو آدم جی نگر سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی میں ملوث ہے ، چھاپہ مارکارروائی میں ملزم سے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے اور اس کے موبائل فون سے حوالہ ہنڈی سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں