مفاد پرست قیادت نے خودمختاری داؤپرلگادی،کاشف شیخ
سر کاری قرضے میں9.3 ٹر یلین روپے اضافہ معاشی ترقی کے حکومتی دعووں کی نفی وی آئی پی کلچرکا خاتمہ اورسادگی وکفایت شعاری کی پالیسی اختیارکرنے کی ضرورت ہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیرکاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ مفاد پرست قیادت نے آئی ایم ایف سے کڑی شرائط پرقرضے لیکر ملک وقوم کو مزید مقروض ،مہنگائی کاطوفان،بے روزگاری میں اضافہ اورملکی آزادی وخودمختاری کو دائپرلگادیا ہے۔ دنیا کی تاریخ گواہ کہ جس نے بھی آئی ایم ایف سے قرضہ لیا وہ ترقی نہیں تنزلی کی طرف گیا۔ ملک کا آدھا سالانہ بجٹ سود اورقرضوں کی واپسی میں چلا جاتا ہے ۔ وفاقی وزیرخزانہ کا قومی اسمبلی میں2025کے دوارن سر کاری قرضے میں9.3 ٹر یلین روپے کا اضافہ کا بیان معاشی ترقی کے حکومتی دعووں کی نفی ہے ۔بیرونی واندرونی قرضوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے مزید قرضے نہیں بلکہ شاہی اخراجات میں کمی وی آئی پی کلچر کا خاتمہ اورسادگی وکفایت شعاری کی پالیسی اختیارکرنے کی ضرورت ہے۔ بدل دونظام کے سلوگن کے تحت مینارپاکستان کا اجتماع تاریخ رقم کرے گا جس میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان انجمن غلامان امریکہ قیادت سے نجات سمیت ملکی ترقی عوامی خوشحالی کا ایجنڈا پیش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماعا عام کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ قوم نے سب کو آزمالیا مگرسب نے عوام کو دھوکہ دیا کیونکہ جھنڈے پارٹیاں بدلنے سے نہیں بلکہ نظام بدلنے سے ہی ملک وقوم کی تقدیربدل سکتی ہے ۔