ایس ایس پی ملیرکی زیرِ صدارت اجلاس

ایس ایس پی ملیرکی زیرِ صدارت اجلاس

کراچی(اے پی پی)سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس ایس پی) ملیر ڈاکٹر عبدالخالق کی زیرِ صدارت اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تمام افسران کی اسٹریٹ کرائم، مفرور، اشتہاری اور منشیات و گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف انفرادی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔

ترجمان ملیر پولیس کے مطابق میٹنگ میں ایس ایس پی ملیر نے آئی جی سندھ کی موجودہ کمپین کے حوالے سے سختی سے عمل درآمد کرنے کا حکم دیا اورمنشیات فروش ،مفرور و اشتہاری ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں