کے الیکٹرک کی بجلی چوری کے خلاف مہم جاری
کراچی(سٹی ڈیسک )کے الیکٹرک نے حال ہی میں بن قاسم اور سائٹ ایریا میں بڑے پیمانے پر کنڈا ہٹاؤ آپریشنز کیے ، جنہیں مقامی مافیا کی سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔
یہ آپریشن یار محمد گوٹھ اور سمر گارڈن (بن قاسم) اور باوانی چھالی سینٹرل اسٹور (سائٹ) کے صنعتی علاقے میں کیے گئے ۔ کے الیکٹرک کی ٹیموں نے 1,300 کلوگرام سے زائد غیرقانونی تاریں (کنڈے ) ہٹا دیے ۔کے الیکٹرک کے ترجمان عمران رانا نے کہا کہ مقامی مافیا کی منظم اور مربوط شمولیت کے باعث یہ آپریشنز انتہائی چیلنجنگ تھے تاہم مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قیمتی معاونت سے یہ کارروائیاں ممکن ہوئیں۔