معاشی بے یقینی حکمتِ عملی کی ناکامی کا ثبوت ،وحدت مسلمین
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی معاشی بے یقینی معاشی حکمتِ عملی کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔۔۔
سرمایہ کاری کے غیر مستحکم ماحول کے باعث متعدد ملٹی نیشنل کمپنیوں کے پاکستان سے اپنے آپریشنز محدوداور مکمل طور پر بند کر نا قابل تشویش ہے جو حکومتی معاشی پالیسیوں اور اصلاحاتی اقدامات پر سنگین سوالات کھڑے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری کا طوفان ویسے ہی نہیں تھم رہا، تعلیم یافتہ نوجوان اپنا مستقبل یہاں محفوظ نہیں سمجھتے اور لاکھوں کی تعداد میں ہجرت کرنے پر مجبور ہیں، غیر موثر حکومتی پالیسیوں نے بے روزگاری کی شرح میں اضافہ کردیا۔