علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہمدرد نونہال اسمبلی کی تقریب

علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہمدرد نونہال اسمبلی کی تقریب

کراچی(سٹی ڈیسک)شاعر مشرق اور مصور پاکستان علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے اور اُن کے پیغام کا اعادہ کرنے کے لیے ہمدرد نونہال اسمبلی کراچی کی تقریب ’’نہیں ہے۔۔۔

 نا اُمید اقبال اپنی کشت ِویراں سے ، اُمید، محنت اور قوم کی صلاحیت پر یقین‘‘ کے موضوع پر گزشتہ روز بیت الحکمہ آڈیٹوریم مدینۃ الحکمہ میںہمدرد فائونڈیشن پاکستان کی صدر سعدیہ راشد کی زیرصدارت منعقد ہوئی۔ اجلاس کی مہمان خصوصی معروف شاعرہ ڈاکٹر عنبرین حسیب عنبر تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سعدیہ راشد نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ اقبال وہ عظیم شخصیت ہیں جنہوں نے اپنی فکر و فلسفہ اور لازوال کلام کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے روشن راستہ متعین کیا۔ اُن کے خواب، اُن کی سوچ اور اُن کا پیغام آج بھی ہماری رہنمائی کررہے ہیں۔ ڈاکٹر عنبرین حسیب عنبرنے کہاکہ پر اعتماد اور باشعور نونہال ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں