جیکب آباد:بدامنی کیخلاف سبزی منڈی کے بیوپاریوں کا احتجاج

 جیکب آباد:بدامنی کیخلاف سبزی منڈی کے بیوپاریوں کا احتجاج

جیکب آباد (نمائندہ دنیا)بدامنی کے بڑھتے واقعات کیخلاف سبزی وفروٹ منڈی کے بیوپاریوں نے قومی شاہراہ پر احتجاج کرکے ٹائر جلا کر اسے بلاک کردیا۔

احتجاج میں شامل درجنوں مظاہرین نے بدامنی کیخلاف نعرے لگائے ، احتجاج کرنے والوںکی قیادت بشیر سبایو و دیگر کر رہے تھے ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بدامنی تیزی سے بڑھ رہی ہے نامعلوم ملزمان چوک چوراہوں پر ناکے لگا کر شہریوں کو سر عام لوٹ رہے ہیں، ایک ماہ کے دوران 10 سے زائد وارداتیں ہوئی ہیں، پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہے ، دوسری جانب تھانہ صدر کی حدود بولان چوک کے قریب دوران گشت پولیس اور 3 ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم جام جکھرانی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے قبضے سے کلاشنکوف اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں