پکنک پر جانے والی اسکول بس کو حادثہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے کالا پل سگنل کے قریب واقع ایک اسکول بس حادثے کا شکار ہوگئی خوش قسمتی سے بس میں سوار 40 سے زائد طلباء، طالبات، اساتذہ محفوظ رہے ۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق متاثرہ بس نجی اسکول کے طلباء اور عملے کو کورنگی سے گارڈن زولوجیکل گارڈن پکنک منانے جارہی تھی اس دوران کالا کے قریب بس ڈرائیور نے غفلت میں پہلے ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری اور پھر بس کو حفاظتی بیریئر سے ٹکرا دیا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور نے بس کو بھگا کر فرار ہونے کی کوشش بھی کی۔