شیریں جناح کالونی میں جھگڑے میں چھری کے وار سے نوجوان ہلاک
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)تھانہ بوٹ بیسن کے علاقے شیریں جناح کالونی سلاطین ہوٹل کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شناخت 19 سالہ حماد اللہ کے نام سے ہوئی۔
اس حوالے سے ایس ایچ او بوٹ بیسن راشد علی کے مطابق مقتول کی شناخت 19 سالہ حماد اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ بچوں میں ہونے والی لڑائی میں بڑوں کے کودنے کی وجہ سے پیش آیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لے لیا اور ان سے واقعے سے متعلق مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق مقتول پیش امام کا بیٹا ہے۔