شیورون پاکستان لبریکنٹس اور ایچ بی ایل میں شراکت

 شیورون پاکستان لبریکنٹس اور ایچ بی ایل میں شراکت

کراچی(سٹی ڈیسک)شیورون پاکستان لبریکنٹس(پرائیویٹ) لمیٹڈ نے ایچ بی ایل کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے ، جس کا مقصد صارفین کی سہولت کوبڑھانا اور اعلیٰ معیار کی آٹوموٹو کیئر فراہم کرنا ہے ۔

 اس تعاون کے تحت ایچ بی ایل کریڈٹ کارڈ ہولڈرز منتخب کردہ کیلٹیکس آئل چینج مراکز میں ایچ بی ایل ریوارڈ پوائنٹس استعمال کر سکتے ہیں، جس سے صارفین کو اصلی اور اعلیٰ معیار کے کیلٹیکس لبریکنٹس تک آسان رسائی حاصل ہوگی۔ شیورون کے کنٹری چیئرمین احمد زاہدظہیر نے کہا ،ایچ بی ایل کے ساتھ ہمارا تعاون ہماری شاندار مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کے عزم کی مثال ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں