کے یو جے دستور کا سالانہ اجلاس کارکردگی رپورٹ پیش
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کا سالانہ اجلاس عام کراچی پریس کلب میں صدر نصراللہ چوہدری کی صدارت میں منعقد ہو ۔۔۔
جس میں سیکریٹری کراچی پریس کلب سہیل افضل خان نے خصوصی شرکت کی اور کراچی پریس کلب کی سال 2025 کی جامع کارکردگی رپورٹ پیش کی۔سہیل افضل خان نے کہا کراچی پریس کلب کی موجودہ ڈیموکریٹس قیادت نے ہمیشہ ممبران کے مسائل کو اولین ترجیح دی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ 639 نئے ممبران کے پلاٹس کے حصول کا اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوا،ایم ڈی اے کے پلاٹوں کی ادائیگی کے 80/20 فارمولے کو کئی برس بعد مستقل بنیادوں پر حل کرایا گیاہے جبکہ ایل ڈی اے میں طویل عرصے سے التواء کی شکار لیز کا مسئلہ حل کروا کر ممبران کو بڑا ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔