این بی پی نے مردوں کا عالمی دن منایا
کراچی(سٹی ڈیسک)نیشنل بینک نے مردوں کا عالمی دن منایاجس میں سینئر لیڈرشپ اور ملازمین نے شرکت کی۔ ۔۔۔
اس موقع پر اعتراف، غور و فکر اور پیشہ ورانہ فلاح و بہبود کے موضوعات پر پروگرامات منعقد کیے گئے ۔تقریب کا آغاز بی ہائنڈ دی ٹائٹلز کے عنوان سے لیڈرشپ گفتگو سے ہوا، جس میں عدنان ناصر،ایس ای وی پی اینڈ گروپ چیف، ڈیجیٹل بینکنگ گروپ، اسماعیل یوسف ایس سی وی پی اینڈ گروپ چیف، ٹریژری اینڈ کیپیٹل مارکیٹس گروپ اور فیصل ٹوپرا، ریٹیل بینکنگ گروپ نے شرکت کی۔