ڈیفنس میں پولیس مقابلہ 5ملزمان گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر) تھانہ ڈیفنس پولیس کا فیز 7 ایکسٹینشن کے قریب کرولا گینگ سے مقابلہ، 3 زخمیوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس کی جانب سے جوابی کاروائی کی گئی، جوابی کارروائی میں 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 2 ملزمان کو بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت علی اصغر ولد محمد شفیق، واجد ولد حبیب اور محمد شبیر ولد سکندر علی کے ناموں سے ہوئی جبکہ بلا ضرب گرفتار ملزمان کی شناخت ماجد سلطان ولد وحید بخش اور ابراہیم ولد حنیف کے ناموں سے کی گئی۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث اور کئی مقدمات میں مفرور ہیں۔