حیدر آباد سمیت صوبے بھر میں سندھی ثقافت کا دن منایا گیا
حیدرآباد (بیورو رپورٹ)حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں سندھ کی ثقافت ٹوپی اجرک کا دن منایا گیا، اس دن کی مناسبت سے جگہ جگہ رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں مرد، خواتین اور بچے سندھی ٹوپی اور لباس پہنے اپنی ثقافت کو اُجاگر کرتے رہے ۔ ہرسال دسمبر کے پہلے ہفتے میں سندھ بھر میں سندھ کی ثقافت ٹوپی اور اجرک کا دن منایا جاتا ہے ۔ اس دن کی مناسبت سے حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔