کم عمر ڈرائیور کی وائرل تصویر پرپولیس کا ایکشن
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیفنس کے علاقے میں کم عمر ڈرائیور کی کوچ کے اسٹیئرنگ پر موجودگی کی تصویر وائرل ہونے کے بعد ٹریفک پولیس حرکت میں آگئی اور دوسرا بڑا چالان کردیا۔
پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کوچ مالک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر کا دوسرا بڑا چالان جاری کر دیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق بس مالک کو 50 ہزار روپے کا ای چالان بھیج دیا گیا ہے ، جو کم عمرڈرائیونگ کے باعث لگایا گیا ہے ۔