خانپور مہر:دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

خانپور مہر:دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

گاؤں ناڑی میں واقعہ کے بعد کشیدگی، لاشیں کئی گھنٹے جائے وقوعہ پر پڑی رہیںبھٹ شاہ، محراب پور حادثات میں ایک ہلاک، پولیس اہلکار سمیت 3 زخمی ہوگئے

خان پورمہر، اندرون سندھ(نمائندگان دنیا) خانپور مہر میں دشمنی پر 3 افراد قتل ہوگئے ، جبکہ بھٹ شاہ اور محراب پور میں حادثات میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق خان پورمہر کے گاؤں ناڑی میں پرانی دشمنی پرمسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد جان کی بازی ہار گئے ، واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس کے مطابق پرانی دشمنی پر واقعہ پیش آیا، جس میں 40 سالہ نائی اور 20 سالہ ظفر، 50 سالہ غلام مصطفی موقع پر ہی دم توڑ گئے ، ان کی لاشیں کئی گھنٹوں تک جائے وقوعہ پر پڑی رہیں، بعد ازاں پولیس نے تعلقہ اسپتال منتقل کیں، جہاں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی گئیں، پولیس کے مطابق یہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے ، معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، دونوں فریقوں کے درمیان کشیدگی برقرار ہے ۔ ادھر مٹیاری کے علاقے بھٹ شاہ کے قریب قومی شاہراہ پر کوچ کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے نوجوان دائم کھوسو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، پولیس نے لاش رورل ہیلتھ سینٹر بھٹ شاہ منتقل کی، کوچ کو پولیس نے تحویل میں لے لیا، جبکہ ڈرائیور فرار ہوگیا۔ دریں اثنا محراب پور میں کوٹری کبیر کے قریب گاڑی کی ٹکر سے درویش احسان تھیبو اور موٹر سائیکل پھسلنے سے زاہد سیال زخمی ہوگئے ۔ مورو میں عرفان گجر نے اپنی حاملہ بیوی کو تشدد کرکے زخمی کر دیا۔ دوسری جانب پولیس نے مویشی چور منٹھار خاص خلی اور مطمئن خاص خیلی، ڈاٹسن ڈرائیور قربان ملاح کو ڈاٹسن سمیت پکڑنے کا دعوی کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں