پی پی نے شہر تباہی کے دہانے پرپہنچادیا،منعم ظفر

پی پی نے شہر تباہی کے دہانے پرپہنچادیا،منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی اس وقت حادثات کا شکار ہے۔

 شہر کا ہر مسئلہ جوں کا توں ہے اور حکمران مکمل طور پر غافل ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت اور کرپشن نے کراچی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ، پورا شہر کھنڈر کا منظر پیش کر رہا ہے ۔شہر کی سڑکیں جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہیں جبکہ بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ شہریوں کی جانیں لے رہا ہے ۔ ریڈ لائن منصوبہ 2022 میں شروع ہوا تھا، جسے 2024 میں مکمل ہونا تھا مگر اب 2026 تک بڑھا دیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں