دریائے سندھ کے ڈیلٹا کے گم گشتہ شہر کا افتتاح

دریائے سندھ کے ڈیلٹا کے گم گشتہ شہر کا افتتاح

ثقافتی شناخت کے عناصر کو مثبت شکل میں اجاگر کرنا ضروری،وزیراعلیٰ سائنس کو رٹا کے بجائے عملی تربیت سے سمجھانا ناگزیرہے،حسین داؤد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ نے دریائے سندھ کے ڈیلٹا کے گم گشتہ شہر کا افتتاح کیا جو میری ٹائم اینڈ فشریز ڈپارٹمنٹ سندھ اور ٹی ڈی ایف کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے ۔ نمائش میں بطورِ خاص چیئرمین حسین داؤد، بریگیڈیئر ڈیٹی، کاچھی کمیشن، دی ایس پی ڈبلیو لا نس ٹیم نے شرکت کی ۔ وزیر اعلیٰ نے سندھ کی ثقافتی تنوع کے دن کے موقع پر اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مقامی ماحول میں ثقافتی شناخت کے عناصر کو مثبت شکل میں اجاگر کرنا ضروری ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ٹی ڈی ایف کی جانب سے چیزیں میوزیم داؤد اور راوی واٹر فرنٹ میں سائنسی سرگرمیوں میں تعاون کو سراہا۔اس موقع پر سائنسی تعلیم کو قابل رسائی بنانے ، اور ثقافت کے تحفظ کے لئے سندھ حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کس طرح میگنٹ سائننس سینٹر کی کوششیں نوجوان ذہنوں میں علم کا شوق پیدا کرنے اور انہیں فخر کر رہنے کی جانب ترغیب دینے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔اپنے خطاب میں چیئرمین حسین داؤد نے کہاکہ سائنس کو رٹا لگانے کے بجائے عملی عمل تربیت سے سمجھانا ضروری ہے ۔ ایسی سائنسی نمائشیں بچوں کو ایک ایسی دنیا سکھاتی ہیں جہاں سیکھنا، تخلیق کرنا اور سوچنا ہماری تہذیب کی بنیاد کا حصہ ہوتا ہے ۔راوی چیز میوزیم داؤد نے کراچی کے لوگوں کے لئے ایک مرحلہ اور سائنسی جگہ کی ضرورت کو اجاگر کیا جہاں بچے اور اہلِ خانہ باہمی تعاون سے سائنسی انداز میں سیکھ سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں