بدین:جی ڈی اے رہنما کے قتل میں مبینہ ملوث بھتیجے نے گرفتاری دیدی
پنگریو(نامہ نگار)پنگریو تھانے کی حدودگاؤں پتافی ٹیل میں 3 روز قبل بھتیجے کے ہاتھوں مبینہ قتل معروف زمیندار جی ڈی اے رہنما حاجی منظور علی پتافی کے۔۔
قتل میں نامزد ملزم عبدالجبار پتافی رات گئے ٹنڈوباگو پولیس کے سامنے پیش ہو گیا۔ ملزم رات گئے ٹنڈوباگو کے ڈی ایس پی راجکمار لوہانہ کے سامنے پیش ہوا، جس کے بعد پولیس نے باقاعدہ گرفتار کر لیا، مقتول کے لواحقین نے بھی ملزم کے پیش ہونے کی تصدیق کی ہے۔