کنڈا مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، کے الیکٹرک اہلکار زخمی ، ایف آئی آر درج

کنڈا مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، کے الیکٹرک اہلکار زخمی ، ایف آئی آر درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے خمیسو گوٹھ میں غیر قانونی کنکشنز کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے کنڈا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا،اس دوران مافیا کے عناصر نے ادارے کے اہلکاروں پرحملہ کردیا۔۔۔

 ترجمان کے الیکٹرک عمران رانا کے مطابق حملے میں ایک اہلکار شدید زخمی ہوا اور متاثرہ اہلکار کی رپورٹ پر ایف آئی آر درج کروائی جا چکی ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ خمیسو گوٹھ کے متاثرہ فیڈرپرہونے والے نقصانات تقریباً40 فیصد تک پہنچ چکے ہیں جس سے سالانہ تقریباً 34 لاکھ یونٹس کا بجلی کا نقصان ہورہا ہے ۔ ترجمان کے الیکٹرک نے مزید کہا کہ ہفتہ وارکنڈا ہٹانے کے باوجود غیر قانونی کنکشن دوبارہ لگ جاتے ہیں جسکی وجہ سے کنڈا مافیا کامسئلہ مستقل طور پر حل نہیں ہو پارہا۔ ادارے کی جانب سے واضح کیا گیا کہ کنڈا مافیا کے خلاف مستقل حل کیلئے حکومتی تعاون انتہائی ضروری ہے اور ادارے کے ملازمین کی حفاظت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں