نیپا میں عرفان صدیقی سینٹر فار ایڈوانسمنٹ آف اسلامک فنانس کا افتتاح

نیپا میں عرفان صدیقی سینٹر فار ایڈوانسمنٹ آف اسلامک فنانس کا افتتاح

کراچی(سٹی ڈیسک)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا )میں عرفان صدیقی سینٹر فار ایڈوانسمنٹ آف اسلامک فنانس کا افتتاح ہوگیا۔ یہ سینٹر پاکستان میں اسلامی بینکاری اور فنانس کی مسلسل ترقی کو سپورٹ کرنے کیلئے ایک تاریخی اقدام ہے۔۔۔

 یہ سینٹر عرفان صدیقی کی اسلامک فنانس کی ترقی کیلئے خدمات کے اعتراف میں قائم کیا گیاہے ۔ عرفان صدیقی کا شمار پاکستان میں جدید اور مکمل اسلامک بینکاری کے بانیوں اور سرکردہ معماروں میں ہوتاہے ۔ ان کی بصیرت افروز قیادت، ادارہ سازی میں کلیدی کرداراور اسلامک فنانس سیکٹر کیلئے نمایاں خدمات کے اعتراف میں یہ سینٹر قائم کیا گیا ہے ۔ عرفان صدیقی کی سرپرستی میں اسلامی بینکاری ایک مخصوص تصور سے نکل کر پاکستان کے مالیاتی نظام کامرکزی حصہ بن گئی جسے مستحکم شرعی گورننس اور مارکیٹ میں وسیع پیمانے پرقبولیت حاصل ہوئی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب کی صدارت ڈائریکٹر جنرل نیپا پی اے ایس، ٹی آئی ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن نے کی اور سینٹر کا باقاعدہ افتتاح میزان بینک کے بانی صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی نے کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں