ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک،ملزم گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی سپر ہائی وے جنجال گوٹھ کے علاقے میں دورانِ واردات ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔۔۔
پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اسی دوران شہریوں نے ملزمان کا گھیراؤ کر لیا، گھبراہٹ میں ایک ملزم نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر اس کا اپنا ہی ساتھی موقع پر ہلاک ہو گیا۔ فائرنگ کرنے والے ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عبداللہ ولد عظیم عمر 23 سال کے نام سے ہوئی ہے ۔