سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں نیشنل اور بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز
کراچی(سٹی ڈیسک)سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کی دو روزہ تیسری گلوبل ریسرچ کانگریس، پانچ بین الاقوامی کانفرنسوں اور ایک قومی کانفرنس کے ساتھ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں شروع ہوئی۔۔۔
جس کا افتتاح ڈاکٹر طارق رفیع، چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن، ڈاکٹر مجیب صحرائی، وائس چانسلر سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی اور دیگر نے کیا۔ڈاکٹر طارق نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی، فیکلٹی، اور انتظامی عملے کو کامیاب گلوبل ریسرچ کانگریس، پانچ بین الاقوامی کانفرنسوں اور ایک نیشنل کانفرنس کے ملک کے ایک تاریخی ادارے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کی اس اہم کانفرنس میں شرکت کرنا ان کیلئے فخر کی بات ہے جس میں پاکستان اور بیرون ملک سے ریسرچ اسکالرز کی ایک قابل ذکر تعداد نے شرکت کی ہے ۔