سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے دو افراد زخمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7بی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت دانش اور حارث کے نام سے ہوئی۔۔۔
فائرنگ کا واقعہ گھر کے اندر پیش آیا ۔ زخمی افراد کے مطابق گھر میں داخل ہونے والے ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے انہیں زخمی کیا ، تاہم پولیس اس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے ۔