تیز دھار آلے سے باپ کو قتل کرنے والا بیٹا پکڑا گیا

تیز دھار آلے سے باپ کو قتل کرنے والا بیٹا پکڑا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن میں گھریلو جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے باپ کو قتل کرنے والے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔۔۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق تھانہ سرجانی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم تسبیل ولد مجتبیٰ کو گرفتار کرلیا جس نے سرجانی سیکٹر 2 میں اندرونِ مکان گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران اپنے والد کو قتل کیا۔پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت 50 سے 52 سالہ مجتبیٰ عباس کے نام سے کی گئی ہے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے قتل میں استعمال ہونے والا آلہ بھی برآمد کر کے پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے ۔پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق ضابطے کی کارروائی جاری ہے جبکہ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں