کوئٹہ سے کراچی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 4کلو سے زائد چرس
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کیماڑی موچکو چوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی منشیات کی ترسیل کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔۔۔
کارروائی کے دوران مسافر بس میں سفر کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے چار کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت نجیب اللہ کے نام سے ہوئی جو منشیات جسم پر باندھ کر بس کے ذریعے کراچی منتقل کر رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کو تحویل میں لے کر تھانہ موچکو میں مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔