چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن کی تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت
کراچی (این این آئی)چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے سرسید برساتی نالے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سرسید نالے پر جاری ترقیاتی کاموں، بالخصوص نالے کی بارڈر وال حفاظتی دیوار کی تعمیر کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔۔۔
دورے کے دوران انہوں نے نالے کی صفائی، مضبوطی کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔