مخالفین کے کرپشن کے الزامات کو صبر وتحمل سے برداشت کیا ، محمد یوسف
کراچی (این این آئی)نیو کراچی ٹاؤن سیکٹرسی 35نارتھ کراچی میں پیور بلاک سے سڑک کی تعمیر مکمل، گرین بیلٹ اور پھول پودے سجادیے گئے۔۔۔
نیو کراچی ٹاؤن کے چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ علاقے کی سڑکیں اور بنیادی سہولتیں انتہائی خراب تھیں،عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے سیوریج اور پینے کے پانی کی لائنوں کی مرمت کرائی گئی، اگرچہ یہ ٹاؤن کی ذمہ داری نہیں تھی۔ چیئرمین محمد یوسف نے واضح کیا کہ یہ کام ٹاؤن فنڈز سے کرایا گیا،گیس کمپنی کی جانب سے فراہم کی جانے والی دو ارب روپے کی رقم صرف سڑکوں اور گلیوں کی مرمت کے لیے استعمال کیجا رہی ہے ہم نے مخالفین کے کرپشن کے الزامات کو صبر اور تحمل سے برداشت کیا کمپنی کا کام مکمل ہوتے ہی عوامی سہولت کے لیے فوری اقدامات کیے گئے ۔