کے الیکٹرک میں لائن ورکرز اپرنٹس شپ پروگرام مکمل
کراچی(سٹی ڈیسک)کے الیکٹرک نے اپنے دو سالہ لائن ورکرز اپرنٹس شپ پروگرام کی کامیاب تکمیل کا اعلان کیا، جس کے موقع پر پروگرام کے شاگردوں نے بجلی کی تقسیم کے نظام میں حفاظت، کارکردگی اور بجلی چوری کی نشاندہی کو بہتر بنانے کے لیے تیار کردہ عملی اور جدت پر مبنی منصوبے پیش کیے۔
یہ منصوبے کے ۔الیکٹرک کی ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک اکیڈمی میں نمائش کے لیے رکھے گئے ، جہاں اپرنٹس شپ پروگرام اور تربیتی سیشنز بھی منعقد کیے گئے تھے ۔ مجموعی طور پر 28 اپرنٹس، جن میں 22 مرد اور 6 خواتین شامل تھیں، نے پروگرام مکمل کیا۔ اختتامی نمائش کے دوران اپرنٹس نے مختلف اطلاقی منصوبے پیش کیے۔تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس علوی اور چیف ڈسٹری بیوشن اینڈ مارکومز آفیسر سعدیہ دادا نے پرجیکٹس دیکھے۔