ٹنڈو آدم:نشئی افراد کے اڈے پرچھاپے میں پولیس وردیاں برآمد

ٹنڈو آدم:نشئی افراد کے اڈے پرچھاپے میں پولیس وردیاں برآمد

اڈہ نادرا دفتر سے متصل قائم تھا، ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیاوردیاں ممکنہ طور پر جرائم کیلئے استعمال ہو رہی تھیں، پولیس، مزید تفتیش جاری

ٹنڈو آدم (نمائندہ دنیا)ٹنڈوآدم میں نشئی افراد کے اڈے پر چھاپے میں متعدد پولیس کی وردیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیل کے مطابق اسٹیشن روڈ پر واقع پرانے نادرا آفس سے متصل نشئیوں کے اڈے پر15 ایگل اسکواڈ نے چھاپہ مار کرآئس کے عادی متعدد افراد کو حراست میں لے کرپولیس کی وردیاں، ٹوپیاں اور دیگر سامان برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان وردیاں استعمال کرکے خود کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اہلکار ظاہر کرتے تھے ، جس کے ذریعے شہریوں کو گمراہ کرنے سمیت ممکنہ طور پر جرائم میں ملوث ہونے کی کوشش کی جارہی تھی، گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ وردیاں انہیں ایک ساتھی کے ذریعے فراہم کی جاتی تھیں، پولیس نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے ، تاکہ معلوم ہو سکے کہ پولیس کی وردیاں غیر متعلقہ افراد تک کیسے پہنچی ہیں اور اس نیٹ ورک میں کون کون ملوث ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پرانی اور ناکارہ وردیاں کچرے میں فروخت ہو رہی ہیں، نشئی معمولی رقم کے عوض یہ وردیاں حاصل کر لیتے ہیں، پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس غیر قانونی خریدوفروخت میں بعض عناصر ملوث ہو سکتے ہیں، ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں