شہری مہنگے پھل اور سبزیاں خریدنے پر مجبور

 شہری مہنگے پھل اور  سبزیاں خریدنے پر مجبور

کراچی (آئی این پی) کراچی کے مختلف بازاروں میں مہنگائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، جہاں روزمرہ استعمال کی اشیا سرکاری نرخوں کے بجائے کہیں زیادہ قیمتوں پر فروخت ہورہی ہیں۔

مرغی کا گوشت سرکاری قیمت 670 روپے فی کلو کے مقابلے میں 800 روپے فی کلو تک فروخت کیا جارہا ہے ، جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا جبکہ سبزیوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔مارکیٹ میں بھنڈی 230 روپے کے بجائے 300 روپے فی کلو، توری 127 کے بجائے 200 روپے فی کلو اور کریلا 104 روپے کے مقابلے میں 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں