نیوکراچی میں نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گزشتہ روز نیو کراچی میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے شکیل نامی شخص سے جاں بحق ہونے کا واقعہ ،قتل کی تحقیقات جاری ہے۔
واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ،واردات کی سی سی ٹی وی اور ملزمان کی فوٹیج پولیس نے حاصل کرلی۔ پولیس کو حاصل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتول اپنے دوستوں کے ساتھ کھڑا ہے تو اس دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین افراد وہاں پہنچتے ہیں اس دوران مقتول شکیل موٹر سائیکل سوار کے پاس آجاتا ہے ، ویسے ہی ایک موٹر سائیکل سوار مسلح شخص اچانک شکیل پر فائرنگ کرتا ہے ، ملزمان شکیل سے کوئی چیز نہیں چھینتے ،فائرنگ سے شکیل نیچے گر جاتا ہے اور چیخنے لگتا ہے ، ملزمان موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر فرار ہو جاتے ہیں۔