گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے ،اسلامی تحریک

گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے ،اسلامی تحریک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسلامی تحریک پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شبیرحسن نے مطالبہ کیاہے کہ آئینی حقوق دے کر گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دوسرے صوبوں کے برابر نمائندگی دی جائے ۔

انہوں نے یاد دلایا کہ یہاں کے عوام نے جنگ لڑ کر ڈوگرا راج سے خود آزادی حاصل کی اور قائداعظم محمد علی جناح سے ملاقات کر کے پاکستان سے غیر مشروط الحاق کا اعلان کیا، مگر افسوس 78 سال ہوچکے ہیں، گلگت بلتستان کو آئینی حقوق نہیں دیے گئے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں اسلامی تحریک بھرپور حصہ لے گی، ہم پارلیمانی سیاست کرنے والی تمام جماعتوں سے انتخابی اتحاد کے لیے رابطے میں ہیں،حتمی فیصلہ خطے اورعوام کے وسیع تر مفاد میں کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں