گھر کی بیسمنٹ میں آگ لگ گئی
کراچی( اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس صبا ایونیو کے گھر کی بیسمنٹ میں آگ لگ گئی۔
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں ۔ ریسکیو حکام کے مطابق گھر میں موجود تمام رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کی اور دو فائر بریگیڈ گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ بیسمنٹ میں لگی تھی جس کے باعث شدید دھواں بھر گیا، دھوئیں کی وجہ سے ریسکیو آپریشن کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔