اسٹیل مل کے سکیورٹی گارڈز اور افسر کیخلاف مقدمہ درج
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیل مل کے قریب گزشتہ روز فائرنگ سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں بن قاسم پولیس نے مقدمہ مقتول کے اہلِ خانہ کی مدعیت میں درج کر لیا۔
پولیس کے پاس درج مقدمے کے متن کے مطابق مقدمے میں 2 سکیورٹی گارڈز اور ایک افسر کو نامزد کیا گیا ہے ۔ مقتول دوستوں کے ہمراہ اسٹیل مل کے باہر جنگل سے لکڑیاں کاٹ رہا تھا۔