گھر میں گھس کر خواتین پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

گھر میں گھس کر خواتین پر  فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پانچ روز قبل گھر کے اندر گھس کر خواتین پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا۔ ملزم کی شناخت شاہد سلیم عرف رگو کے نام سے ہوئی ہے ۔ملزم کو علاقہ تھانہ نیپئر کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم نے 5 روز قبل نیپئر کے علاقے میں واقع گھر کے اندر داخل ہوکر ذاتی رنجش پر خواتین کے اوپر فائرنگ کردی تھی.ملزم نے مسمات حواء عرف مونا نامی خاتون کے اوپر فائرنگ کی تھی.جس کا مقدمہ الزام نمبر 171/2025 بجرم دفعہ 324 تھانہ نیپئر میں درج ہے .ملزم کو انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ملزم کو مقدمہ بالا کے تحت گرفتار کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں