ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم گرفتار،پستول برآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائدآباد پولیس کی بروقت کارروائی،ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا گیا۔قائدآباد پولیس نے انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والی ہوائی فائرنگ کے سنگین جرم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع کاروائی کرتے ہوئے شیر پاو کالونی سے گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا 1 عدد پستول و ایمونیشن برآمد ہوا۔گرفتار ملزم کی شناخت محمد عامر کے نام سے ہوئی۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔ہوائی فائرنگ قانونی جرم ہے کوئی بھی افراد ہوائی فائرنگ میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔