گلشن حدید میں غوثیہ پارک تزئین وآرائش کے بعدکھول دیا گیا
کراچی(سٹی ڈیسک) گلشن حدید یونین کمیٹی 4 کی جانب سے وارڈ ون ایل تھری مارکیٹ میں واقع غوثیہ پارک کی تزئین وآرائش کا کام مکمل کرکے پارک کو فیملیز کے لئے کھول دیا گیا۔
پارک کی مرمت کے بعد پیپلز پارٹی ملیر کے جنرل سیکریٹری امداد جوکھیو نے افتتاح کیا ۔اس موقع پر پیپلز پارٹی ملیر کے سیکریٹری اطلاعات شاہجہان خان،ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات آغا طارق پٹھان،یوسی چیئرمین راؤ صفدر حیات،صدر یوسی خدابخش پٹھان،جنرل سیکریٹری فیصل شیخ، اسد میمن ،عمران آرائیں، اظہر مہر، محسن راجپوت، ولید بن لیاقت،تیمور سیٹھ و دیگر افرادموجود تھے ۔امداد جوکھیو نے کہا کہ ضروری سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں،یوسی چیئرمین علاقے کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں،گلشن حدید کے دیگر پارکس کی تعمیر بھی جلد شروع کی جائے گی۔