ڈکیتی مزاحمت میں نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج
کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی سیکٹر فائیو ایل میں دوران ڈکیتی مزاحمت ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان سعد جاوید کے قتل کا مقدمہ تھانہ بلال کالونی میں مقتول کے والد جاوید کی مدعیت میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔
مقدمے میں مدعی نے بیان دیا کہ گھر میں اسکے بھائی کی منگنی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران اٹھارہ سالہ سعد گھر سے کچھ فاصلے پر اپنے دوستوں کو کھانے کی دعوت دینے گیا اس دوران دو ڈاکو موٹر سائیکل پر سوار ہوکر آئے اور سعد سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر ایک ڈاکو نے فائرنگ کردی۔