ٹیکسٹائل فیکٹری میں آتشزدگی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف بی ایریا، مکہ چوک کے قریب ٹیکسٹائل فیکٹری کی عمارت میں آگ لگ گئی۔۔۔
اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور دو فائر ٹینڈرز کی مدد سے تقریباً نصف گھنٹے کی مسلسل جدو جہد کے بعد آگ کو بجھا کر کولنگ شروع کردی گئی ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔