تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا

تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن حدید نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔۔۔

 چھیپاء فاؤنڈیشن کے مطابق متوفی کی شناخت 55 سالہ ذوالفقار لاشاری کے نام سے ہوئی، جسکی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ بس کو تحویل میں لے لیا گیا،پولیس حکام کے مطابق ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں