موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سکھن پولیس نے اسٹریٹ کرائم/ موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے دوران پیٹرولنگ کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سکھن کی حدود سے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ایک 30 بور پسٹل بمعہ راؤنذز اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان کی شناخت عرفان علی اور الطاف جاگیرانی کے نام سے ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں