بی آر ٹی منصوبوں کیلئے قرضوں کے خلاف درخواست دائر

بی آر ٹی منصوبوں کیلئے قرضوں کے خلاف درخواست دائر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں بی آر ٹی اور ماس ٹرانزٹ منصوبوں کے لیے لیے گئے قرضوں کے خلاف آئینی درخواست دائر کی گئی ہے ۔

درخواست گزار ایڈووکیٹ اشفاق پنہور نے عدالت کو بتایا کہ بی آر ٹی منصوبوں کے لیے مختلف بین الاقوامی اداروں سے 600 ملین ڈالر سے زائد قرضے حاصل کیے گئے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے تاخیر اور بدانتظامی کا شکار ہیں اور اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود منصوبہ مکمل نہیں ہوا۔ بی آر ٹی منصوبوں کے لیے لیے گئے سودی قرضے عوام پر بوجھ ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں