محراب پور:ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

محراب پور:ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

محراب پور(نمائندہ دنیا)پھل تھانے کی حدود نوشہرو فیروز لنک روڈ پر مسافر رکشے اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں رکشے میں سوار گاؤں امیر بخش لغاری کا رہائشی 49 سالہ علی اصغر لغاری جاں بحق۔۔۔

 جبکہ موٹر سائیکل سوار بھریا روڈ کا رہائشی غلام شبیرشاہ زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی کو علاج کے لئے سول اسپتال نوشہرو فیروز منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق شخص کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں