منتخب یونین کا نوٹیفکیشن نہ کرنے پررجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز سے جواب طلب

منتخب یونین کا نوٹیفکیشن نہ کرنے پررجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز سے جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے گلشنِ فیضان سوسائٹی میں منتخب یونین کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیے جانے سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز سے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے درخواست کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ گلشنِ فیضان سوسائٹی کی یونین کے انتخابات مکمل ہو چکے تھے اور محکمہ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کی ذمہ داری تھی کہ وہ منتخب یونین کا نوٹیفیکیشن جاری کرتا، تاہم تاحال نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

وکیل درخواست گزار کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بجائے محکمے نے دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے ، جو کہ بدنیتی پر مبنی ہے ۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انتخابات میں من پسند نتائج حاصل نہ ہونے پر دوبارہ انتخابات کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، جو کہ قانون کے منافی ہے ۔ عدالت نے فریقین کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں