مسروقہ موبائل فونز کی اندرون سندھ فروخت کاانکشاف
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی سے چھینے گئے موبائل فونز سندھ کے مختلف شہروں میں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
سہراب گوٹھ کے علاقے میں پولیس کی کارروائی شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون چھیننے والے دو ملزمان گرفتار ملزمان موبائل چھیننے کے بعد سندھ کے مختلف شہروں میں فروخت کرتے تھے ،پولیس حکام کے مطابق ملزمان 15 سے 20 موبائل فون چھیننے کے بعد ایک ساتھ فروخت کیا کرتے تھے ، ملزمان کی شناخت یعقوب ولد نظر اور عابد ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی ملزمان سے اسلحہ ایمونیشن، 40 چھیننے ہوئے موبائل فونز اور نقدی برآمد،وارداتوں میں استعمال ہونے والی چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔