چار منشیات فروش اسلحہ اور گاڑی سمیت گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایس آئی یو /سی آئی اے کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ،گارڈن کے علاقے سے چار منشیات فروش اسلحہ اور گاڑی سمیت گرفتار۔۔۔
ملزمان کے قبضے سے 200 گرام ہیروئن اور 730 گرام آئس برآمد ہوئی،ملزمان سے اسلحہ پستول اور منشیات کی سپلائی میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی۔ ملزمان کی شناخت عبدالوہاب،محمد ساجد،محمد فواد اور اویس کے نام سے ہوئی ۔ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات ڈلیور کرتے تھے ، ملزمان کے خلاف منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات درج کر دیے گئے ، ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔